Close

لاہور : پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اعلان کردہ ٹیم میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے ۔ آل راؤنڈز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا شامل ہیں ۔ اسی طرح کپتان محمد رضوان وکٹ کیپر کےطور پر میدان میں نظر آئیں گے ۔ ٹیم میں سپنر ابرار احمد کو موقع دیا جائےگا۔ فاسٹ بالرز میں حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

اس حوالے سے ممبرقومی سلیکشن کمیٹی اسد شفیق نے کہا کہ سلیکٹرزنے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے موزوں کرکٹرز کے انتخاب کا طریقہ اپنایا ہے ۔  ہماری توجہ ایسے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مرکوز ہے جنہوں نے اسی طرح کے حالات میں ڈومیسٹک مقابلوں میں مستقل طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version