Close

کراچی (سٹاف رپورٹر ) کراچی میں چینی شہریوں کوٹارگٹ کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی سے خریدی گئی اور رقم کی ادائیگی نجی بینک کے ذریعے کی گئی، حملے کی سہولت کاری میں رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم بھی شامل ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں دو چینی شہری ہلاک ہوئے، دھماکےکی جگہ سے ایک گاڑی کا چیچس اور نمبر پلیٹ ملی، حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سے کی گئی۔

ضیا لنجار نے بتایا کہ حملے میں استعمال گاڑی کراچی سے خریدی گئی، ادائیگی حب کے نجی بینک کے ذریعے کی گئی، مزید کارندے دانش، گل رحمان اور بشیر زید ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version