Close

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف نے سولہ دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا مگر عملی طور پر تحریک شروع نہ ہو سکی ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے وضاحت پیش کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک بالکل شروع ہو جانی تھی مگر مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی اس لئے  پارٹی لیڈرشپ نے بانی پی ٹی آئی کو درخواست کی کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک موقع دیا جائے ورنہ آج ہی تحریک شروع ہو رہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت شاید سمجھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کمزور پڑ گئی ہے مگر ایسا نہیں۔ ہم  نے مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تاریخ فائنل نہیں کی ۔ ہمارے آئندہ کے سخت لائحہ عمل سے ملک کو نقصان ہوگا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔حکومت کے پاس وقت کم رہ گیا ہے سنجیدہ مذاکرات کی بات کرے۔

Leave A Reply

Exit mobile version