سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کوچنگ سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں جہاں پاکستانی ٹیلنٹ کی تعریف کی وہیں پی سی بی کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ آسٹریلین میڈیا کو انٹرویومیں جیسن نےکہا کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بےخبری ناراضی کا سبب بنی۔ ٹم نیلسن سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے معاملے پر مجھے بے خبر رکھا گیا۔
نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہوگیا ہے، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستاں کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی خود فیصلہ کرتی ہے مجھے ہر لحاظ سے بے خبر رکھا گیا جو قبول نہیں ۔