ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہرین خوراک نے ابلے ہوئےانڈے کو صحت کے لئے زیادہ مفید قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق انڈا انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے اور قوت بخش بھی ہے تاہم ابلا ہوا انڈا چکنائی سے دور ہوتا ہے اسی لئے اسے زیادہ متوازن قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ابلا ہوا انڈاکم کیلوری اور زیادہ پروٹین کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھا انتخاب ثابت ہوتا ہے ۔ ابلے ہوئے انڈے اپنے زیادہ تر غذائی اجزا اور پروٹین کو برقرار رکھتے ہیں کیونکہ انہیں اضافی اجزاء یا چکنائی کے بغیر پکایا جاتا ہے
یہی وجہ ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی مخصوص بیماری کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ دوسری جانب آملیٹ بھی غذایت کا بھرپور ذریعہ ہے ۔ اسے ہائی کیلوریز کے لئے طور پر مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ آئل یا چکنائی میں پکنے کے بعد اس کی کیلوریز بڑھ جاتی ہیں ۔ دوسری جانب ابلے ہوئے انڈے اور آملیٹ دونوں ہی بلاشبہ صحت کا خزانہ ہیں کیونکہ اس میں وٹامن اے ، بی 12 اور وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، میگنیشیم اور زنک بھی شامل ہے ۔