Close

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سرفر نے 108 فٹ اونچی لہر پر سرف کرکےعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔23 سالہ الیسنڈرو سلیبیر ہاف مون بے کے ساحل کے قریب سرفنگ کر رہے تھے جب انہیں انتہائی بڑی لہر کا سامنا کرنا پڑاجس پر انہوں نے آسانی سے سرفنگ کر کے ریکارڈ بنا دیا۔ سلیبیر نے بتایا کہ میں سرف بورڈ پر شاید 30، 40، 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا تو ایک لمبی لہر آئی جو بہت زیادہ پانی جمع کررہی تھی جس پر سرفنگ کا بہت لطف آیا۔

سرفر نے کہا کہ میں سرف بورڈ کے نیچے پانی کی رگڑ تک کو محسوس کر رہا تھا۔ میں نے کبھی بھی کسی دوسری لہر پر ایسا محسوس نہیں کیا جو میں نے اس پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ورلڈ سرف لیگ کی طرف سے لہر کی اونچائی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ عالمی ریکارڈ بن جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version