Close

نیوجرسی :امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں آنے دیا اور اس کے ساتھ تعلقات رکھے۔ اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے جس سے ٹیچر حاملہ ہو گئی اور بعد ازاں بچے کو جنم دیا۔

کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفترکے مطابق ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ طالبعلم ٹیچر کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا اسی وجہ سے بچے کے والدین نے اسے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ کچھ روز تک سکول ٹیچر کے  گھر رہنے کی اجازت دی تھی ۔

بعد ازاں 2016 میں یہ طالب علم ٹیچر کے ساتھ رہنا شروع ہو گیا۔ اس وقت طالب علم کی عمر 13  اور ٹیچر کی 28 سال تھی اور اب دونوں بالترتیب 19 اور 34 سال کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایک فیس بک پوسٹ دیکھنے کے بعد طالب علم کے والد کو ٹیچر اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات کا علم ہوا۔پولیس نے لورا کیرون کوگرفتار کرلیا ہے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version