Close

لاہور :   پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا نے لاہور میں ایک کانسرٹ کے دوران انتطامیہ پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے رویے کو نا قابل قبول قرار دیا ہے ۔ اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا نے کہا کہ میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے۔ اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا میں انتظامیہ کی عزت کرتا ہوں مگر یہاں بد انتظامی ہوئی ہے، یہ لوگ مجھے سننے کیلیے یہاں آئے ہیں مگر انہیں بدقسمتی سے بہت انتظار کرنا پڑا۔ یہ رویہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے کنسرٹ کے بعد میں جیل جاؤں گاکیونکہ انتظامیہ مجھے نہیں چھوڑے گی اب۔  

Leave A Reply

Exit mobile version