Close

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش نے ملک میں غذائی بحران کے باعث پاکستانی منڈیوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ یہ تجارت چند ہفتوں تک بڑھ جائے گی ۔ بنگلا دیش  کو چینی کی شدید  قلت کا سامنا ہے  اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں  سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ فی الوقت بنگلا دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر سکتا ہے ۔

گزشتہ سال دسمبر میں  بنگلا دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی منگوائی تھی ۔ گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن  چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے ۔ بنگلا دیش  ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے جی ٹو جی کی بنیاد پر چاول منگوا رہا ہے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version