Close

قصور ( محمد شریف مہر ،نمائندہ ہم سب نیوز ) پاکستان میں زیادتی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عدالتوں نے بھی زیر التوا کیسز جلدی نمٹانے شروع کر دیئے ۔ قصور میں ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے  دس  سالہ سگی بھتیجی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم یونس کو سزائے موت ،5لاکھ  روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔

چار سال قبل واقعہ تھانہ سرائےمغل میں 12دسمبر 2020 کو پیش آیا تھا۔10سالہ اقصیٰ سے زیادتی کرنے والا مجرم یونس بچی کا حقیقی تایا ہے۔ مقدمہ بچی کی والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں درج تھا۔ سرکار کی جانب سےاسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر صائمہ نورین نے کیس کی پیروی کی۔

Leave A Reply

Exit mobile version