حب : حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن انتقال کرگیا۔ریلی کے دوران ٹریک کی سائیڈ میں کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ انتظامیہ کے مطابق دانش کوشدید چوٹیں آئی تھیں ۔ دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیاہے ۔