Close

واشنگٹن:امریکی حکام نےدیگرممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی ہے جس کی وجہ سے کئی اہم ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیرملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر نوے دن کےلیےکیاگیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے ۔اس فہرست میں پاکستان میں بھی شامل ہے ۔ امریکی حکمنامے کے مطابق ایمبسڈر فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت جاری منصوبہ معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ توانائی کے شعبے میں 5 اہم منصوبے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔پاکستان میں اقتصادی نمو سے متعلق 4 پروگرام متاثر ہوئے ہیں

Leave A Reply

Exit mobile version