Close

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025  پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ صحافیوں کا احتجاج مسترد کر دیا گیا۔ اس بل کے خلاف گزشتہ روز لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں صحافیوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا مگر اس کے باوجود صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہ قانون بن گیا۔ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافیوں کے ایک گروپ نے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت سے رابطہ کیا تھا اوربل پر صحافیوں کےاعتراض سے آگاہ کیا تھا۔

صدر مملکت نے پیکا ایکٹ بل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025ء پر بھی دستخط کردیے ہیں ۔ اس طرح نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025ء کی بھی توثیق کردی گئی ۔ حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پہلے قومی اسمبلی اور پھر گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور کروالیا تھا جس کے بعد بل کو صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version