الاسکا:امریکی فضائیہ کا ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ائیر فورس بیس پر اچانگ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بروقت ایمرجنسی ایگزٹ کرنے میں کامیاب رہا مگر مہنگا ترین طیارہ کریش ہو گیا۔ امریکی فضائیہ کے حکام کےمطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ہماری اولین ترجیح ہمارے جوان ہیں مگر یہ واقعہ معمولی نہیں اس کی باریک بینی سے چھان بین کی جائے گی ۔ ہم اپنے اہلکاروں کی سیفٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اس حوالے سے مکمل تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ جلد وجوہات کا تعین ہو جائے گاکہ طیارہ کیوں کریش ہوا۔ واضح رہے کہ ایف 35 امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جسے ایف 16 فائٹنگ فیلکنز اور اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کی جگہ امریکی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔