Close

پشاور : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مریم نواز کی اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کھوج لگاتے ہوئے تحریک انصاف کے شخص کو گرفتار کیا۔ اس کا لیپ ٹاپ بھی قبضےمیں لے لیا گیا۔ ملزم ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کا رہائشی تھا۔ ایف آئی نے بتایاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں اوروہ گزشتہ چند ماہ سے اسی مشن پر کام کر رہا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version