Close

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرخودکش دھماکے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 25سےتجاوزکرگئی ہے۔واقعےمیں پچاس افراد زخمی ہیں ۔ پولیس کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والےاداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا۔ جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت اچانک خود کش بمبار نمودار ہوا اور خود کو اڑا لیا۔  پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق دھماکے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول جمالی اور ہیڈ کانسٹیبل بھورل خان شامل ہیں۔

کمشنرکوئٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا۔ دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں بلکہ اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave A Reply

Exit mobile version