ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیٹ فلکس پر آنے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارت کے بعض حلقوں کی جانب سے دھمکیوں کےبعد نوجوت سنگھ سدھو اس شو سے الگ ہو گئے تھے ۔ مگر اب پروگرام کے نئے پرومو میں نوجوت سنگھ کو بھی دکھایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوت سنگھ اس شو کا حصہ ہونگے ۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 2019 تک اس شو کا اہم حصہ رہے ہیں جس میں وہ اپنے قہقہوں کے ساتھ برجستہ جملوں اور شاعری سے شو کی رونق رہے ہیں ۔ تاہم پلوامہ حملے سے متعلق نوجوت سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہاپسندہندوؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے۔