سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں دو ایک سے شکست دینے کے بعد تاریخ رقم کر دی جبکہ آسٹریلوی سابق کرکٹر موجودہ ٹیم کی کارکردگی پر پھٹ پڑے ۔ آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لیے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمتھ، کمنز ، اسٹارک لبو شین اور ہیزل ووڈ کو تیسرے میچ میں کیوں آرام دیا گیا ؟مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا، ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہے ۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ سیریز فیصلہ کن میچ پر پہنچی ہوئی ہو تو بڑے کھلاڑیوں کو رام آپ نے بڑے کھلاڑیوں کو آرام کرادیا۔دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے ، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا