اسلام آباد :سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک کیس کے دوران سوالیہ انداز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیرآئینی بینچ بیٹھاہے اس کا کیا کرناہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت میں دوران
انہوں نے کہا کہ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا تب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے، ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا ہے؟، بار بار سوال سامنے آہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ سنے گا۔ دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم ریگولر بینچ میں کیس کی سماعت کررہے ہیں۔