ٹورنٹو ( نیوز ڈیسک ) ایک نئی تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا مستقل بنیادوں پر استعمال آپ کی عمر کو بڑھاتا ہے ۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف کیسامسیما کے محققین نے مطالعے کےلیے 22 ہزار سے زیادہ افراد کا ڈیٹا جمع کیا ۔ اس طویل تحقیق میں انہیں یہ معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی سے بڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں پیکٹ میں بند اسنیکس یا میٹھے مشروبات شامل ہوتے ہیں ساتھ ہی دلیے اور گوشت بھی ہے ۔
یہ غذائیں ایڈیٹیوز اور پریزرویٹیوز سے بھرپور ہیں اور الٹرا پروسیسڈ ہونے کی وجہ سے ان میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے ۔
تحقیق میں حیاتیاتی عمر کی پیمائش کے لیے 30 سے زیادہ مختلف اقسام کے بائیو مارکرز استعمال کئے گئے ۔ نتائج کے مطابق بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے سے حیاتیاتی عمر زیادہ ہوتی ہے ۔