Close

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) عمران خان نے اڈیالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیاہے کہ انہیں آفر دی گئی ہے کہ احتجاج ملتوی کر دیں ، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آفر علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آئی ۔ میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ لوگ مذاکرات میں کتنے سنجیدہ ہیں ۔ یہ ایسی ڈیمانڈ تھی جو فوری طور پر پوری ہو سکتی تھی ،مذاکرات تو چلتےرہتے ہیں مگر ان لوگوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی ۔ میری ضمانت ہوئی جس پرانہیں چاہیے تھا کہ مجھے رہا کر دیتے،ان کے پاس سنہری موقع تھا۔ مگر انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔ ثابت ہو گیا کہ حکومت مجھے مصروف کرکے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا اور سب کچھ یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version