اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر سخت ردعمل دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے حوالے سے سابق خاتون اول کا بیان سو فیصد جھوٹ پر مبنی ہے ۔ کوئی ملک ایسی بات کیسے کرسکتا ہے خاص طور پر جس کے ساتھ ہماری اتنی دوستی ہو؟ بشریٰ بی بی کے دورے پر ان کے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کا دروازہ کھولا گیا ، ان کو بہت تحفے ملے ۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیٹے کا نکاح سعودی عرب میں کیا ۔ ایسے حالات میں کوئی اسلامی ملک شریعت کے نفاذ کے متعلق بات کیسے کر سکتا ہے ؟ ان کی حکومت میں سعودی حکومت نے اربوں ڈالر رول اوور کئے ، یہ پھر بھی راضی نہیں ؟ آخر اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے ؟ یہ مجھ سمیت سب کے لئے ایک معمہ ہے ۔ بظاہر بشریٰ بی بی مذہب کارڈ کھیل رہی ہیں ۔