Close

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں ایک شخص کی آخری رسومات میں اس وقت سب کی دوڑیں لگ گئیں جب مردہ زندہ ہو کر اٹھ گیا ۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان روہتاش یتیم خانے میں مقیم تھا۔ ایک روز قبل طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔ آخری رسومات کے لئے اسے شمشان گھاٹ لے جایا گیا مگر جلانے کے عمل سے پہلے ہی وہ اٹھ بیٹھا جس پر سب نے دوڑیں لگا دیں ۔ ایسے میں ایک شخص نے قریب آکر دیکھا تو وہ سانس لے رہا تھا اور پانی مانگ رہا تھا۔ اسے دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں آئی سی یو میں رکھنے کے بعد اسے صحت بخش قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی غلط تشخیص کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version