Close

اسلام آباد : وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ڈی چوک پر محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرالیا گیا. انہیں دونمبر چورنگی سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ کسطرح کے لوگ احتجاجی قافلے میں آئے اور کارروائی کی یہ پوری دنیا نے دیکھا ہے، پُرامن احتجاج کا ڈرامہ کیا .

محسن نقوی نے کہا کہ اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی بات چیت  نہیں ہو گی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار اور سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے۔ ان کی خباثت کی انتہا یہ ہے کہ رینجرز اہلکار شہید ہوئے تو کہا اپنی ہی گاڑی کے نیچے آئے ہیں۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کیلیے یہ لوگ منظم واردات کرتے ہیں ۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی یے۔ بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے افغان شہریوں کو پارٹی کی ممبر شپ دی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version