Close

نیویارک :امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد رکن پارلیمنٹ نےعمران خان کی رہائی کا مطالبہ  کیا ہے ۔رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ 

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر ہی رچرڈ گرینیل کا شکریہ ادا کیا  ۔ واضح رہے کہ رچرڈ گرینیل نیشنل انٹیلی جنس کے سابق چیف ہی نہیں رہے ہیں بلکہ وہ ٹرمپ کے معتمد خاص بھی ہیں یہی وجہ سے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ کابینہ میں بھی انھیں خاص عہدہ دے سکتے ہیں ۔ امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بھی  پاکستان میں احتجاجی مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

کانگریس رکن راشدہ طلیب نے کہا کہ میں پاکستان کے بہادر عوام کے ساتھ ہوں ۔ یہ لوگ تبدیلی کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

ایک اور کانگریس وومن باربرا لی  نے کہا کہ اظہارِرائے اور پُرامن احتجاج کی آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version