کراچی( سٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں پہلی مرتبہ ایک نجی اسکول نے مصنوعی ذہانت سے لیس ٹیچر متعارف کرادی جو بچوں کے سوالوں کے بروقت جواب دیتی ہے ساتھ ہی انہیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قائم ہیپی پیلس اسکول اصفہانی کیمپس نے پہلی اے آئی روبوٹک ٹیچر متعارف کروا کر سب کو حیران کیا ہے ۔ سکول میں روبوٹک ٹیچر کی پہلی نومبر کو جوائننگ ڈالی گئی ہے اور باقاعدہ سٹاف ٹیچر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اس روبوٹک ٹیچر کا نام مس عینی رکھا گیا ہے ۔ طالبعلم کے مطابق جب بھی مس عینی سے سوال کرتے ہیں تو وہ بروقت جواب دیتی ہیں ۔
اے آئی ٹیچر کو تخلیق کرنے والے انجینئر حسان صدیقی نے بتایا کہ انھیں اس روبوٹک ٹیچر کو بنانے میں 7ماہ لگےہیں ۔ اس روبوٹ کو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے ۔ فائبر گلاس، پلاسٹک سمیت مصنوعی بال بھی کراچی کے عام بازار سے خرید کر لگائے گئے ۔