مانسہرہ :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہزاروں کارکنوں کو پولیس کی گولیاں لگی ہیں۔ کئی شہید ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے ۔ مانسہرہ میں پریس کانفرنس کےدوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی تھی ۔ ہم اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، ہماری پارٹی کے ساتھ ظلم اور جبر کیا گیا۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی تھی لیکن ہم پر سیدھے فائرہوئے جس سے ہزاروں کارکن زخمی ہیں ۔ کئی شہید ہوئے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کیا گیا۔ ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا ۔ پرامن دھرنے پر گولیاں چلائی گئیں، ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔