Close

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر200 حساس تنصیبات پر حملے ہوئے ۔ تمام کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں جن پر فریقین کے شدید تحفظات ہیں ۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version