نیویارک :جدید واشنگ مشینوں میں بھی کپڑوں کا اصل رنگ متاثر ہو رہا ہے جو کہ دنیا بھرمیں ایک درد سر سے کم نہیں ۔ بالخصوص خواتین کو اکثر یہ شکایات رہتی ہیں ۔ سفید کپڑوں کی دھلائی کے وقت یہ ایشو ہمیشہ سے ہی رہا ہے کہ ان کی سفیدی ماند پڑ جاتی ہے مگرحیرت انگیز طور پر سردرد کی عام دستیاب دوا ڈسپرین ایک ایسی چیز ہےجو آپ کے کپڑوں کی دھلائی کے دوران ان کا سفید کلر متاثر نہیں کرتی ۔ ہر دھلائی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ سفید کپڑے پھیکے اور سرمئی ہوتے جاتے ہیں تو ان کی سفیدی برقرار رکھنے کے لئے لوگ اسپرین کو مشین میں ڈالتے ہیں جس کے حیرت انگیز نتائج آتے ہیں ۔ یہ طریقہ امریکا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔