Close

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ رخ خان نے ڈزنی کی نئی فلم ’مفاسا۔۔ دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن میں اپنی آواز ڈب کر کے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ ہندی ڈب فلم میں مفاسا کے کردار کی وائس اوور شاہ رخ خان کی ہوگی جس سے شاہ رخ کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ فلم کا پوسٹرجاری کرتے ہوئے وقت شاہ رخ نے اپنی مشہور فلم ’جوان‘ کے ڈائیلاگ، ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے، باپ سے بات کر‘ کا موازنہ مفاسا کی شخصیت سے کیا۔

 نئے پرومو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ مفاسا کا کردار ان کے دل کے قریب ہے کیونکہ ان کے بچپن میں ان کے بال شیر کی مانند تھے، جو مفاسا کے بالوں سے ملتے جلتے تھے۔ واضح  رہے کہ  ابرام خان اس فلم میں ڈیبیو کر رہے ہیں اور وہ چھوٹے مفاسا کے کردار کو اپنی آواز دے رہے ہیں۔۔

Leave A Reply

Exit mobile version