Close

کراچی ( سٹاف رپورٹر ) پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ  کرکٹر شاداب خان چھ  سے 7 ماہ تک انکے ساتھ تعلقات میں رہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے ساتھ دوستی رہی ہے ۔ یہ دوستی چھ سے سات ماہ تک چلی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھیں ، وہ ان کے کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے۔ ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی۔ ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہوربھی گئی ۔ انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہا مگر جب انہوں نے شادی کر لی تو دل ٹوٹ گیا۔ ٹِک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی۔

Leave A Reply

Exit mobile version