Close

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روس کے ساتھ خام تیل کے معاہدے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ۔ روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے۔ ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔ پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگوز مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو کو مؤخر کرنا زیر غور ہے

Leave A Reply

Exit mobile version