Close

اسلام آباد :عمران خان کی بہن نورین نیازی کی استدعا پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات انہیں فراہم کر دی گئی ہیں ۔ عمران خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں مزید چودہ مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد اب 76 ہوچکی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ۔ قبل ازیں پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس جمع کرائی گئیں ، اسی طرح کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئیں ۔

Leave A Reply

Exit mobile version