Close

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے ایک مرتبہ پھر خواتین کے پردے کے سخت قوانین نافذ کر دیئےہیں ۔ نئی پالیسی پہلے سے زیادہ سخت ہے اور اس کے موثر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت ایران میں خواتین کے لیے اسکارف پہنا لازم ہوگا۔ عوامی مقامات پر اسکارف ٹھیک طریقے سے نہ پہننے اور بال مکمل نہ ڈھانپنے والی خواتین کوجرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق آستین کلائیوں سے اوپر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ قانون کی خلاف ورزی پر تقریبا 20 ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ ہوسکتا ہے۔ جرمانہ 10 دنوں کے اندر ادا نہ کرنے پر پاسپورٹ کی تجدید اور ڈرائیونگ لائسنز بنانے پر پابندی ہوگی۔

گزشتہ ماہ ایران کی پولیس نے ایک یونیورسٹی میں مذہبی لباس کے سخت قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتارنے والی اور نیم برہنہ حالت میں گھومنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایران کی یونیورسٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکی ملک میں لباس پہننے سے متعلق سخت قوانین کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرتی دکھائی دی ۔

Leave A Reply

Exit mobile version