راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہن علیمہ خان میں احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد کے حوالے سے تکرارہوئی ہے ۔ اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان موجود تھے جہاں تکرارہوئی۔علیمہ خان نےبیرسٹرگوہرسے کہا کہ آپ نے جاں بحق افراد کی تعداد 12 کیوں بتائی؟ جس کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارے پاس جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق بارہ افراد ہی جاں بحق ہوئے ہیں ، اس تصدیق کے بعد کیسے اضافہ کر سکتےہیں ؟ اس پر علیمہ خان نے کہا آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں ؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا ہم نے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ، اس پر کام ہو رہا ہے ، جلد سب معلوم ہوجائے گا۔ اس دوران بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بیرسٹر گوہر کی حمایت کرتے رہے۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا تفصیلات اکھٹٰی کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ اسی دوران بیرسٹر گوہر نے جاں بحق افراد کی غیر مصدقہ تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔