Close

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مذاکرات کی پھر پیشکش کر کے پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنے کا کہہ دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہمیں مذاکرات کے ذریعے راستہ فراہم کرے، اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہئے۔ ہم اس ایوان میں مذاکرات کرکے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا حساب چاہتے ہیں۔  مذاکرات کے ذریعے راستہ چاہتے ہیں، ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر ہمیں مذاکرات سے راستہ نہ دیا گیا تو پھر سے سڑکوں پر آئیں گے، ہمیں بار بار سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، آئیں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں برازیل سمیت کتنے ہی ممالک میں لوگ ایوانوں میں داخل ہوگئے کیا وہاں گولی چلی؟، یہاں آئینی احتجاج ہوا جس پر گولی چلائی گئی، آپ کی پارلیمان کے سامنے گولی چلائی گئی ۔ ہمیں پشتون کارڈ استعمال کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، ہمارے لوگ جو احتجاج پر آئے تھے غیر مسلح تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version