Close

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سےہرا دیا۔ جنوبی افریقا جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا  ۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرپائی۔جنوبی افریقا کی طرف سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بنا سکے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد رضوان 62 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 31 اور طیب طاہر 18 رنز اسکور کر پائے۔بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ پاکستان کا کوئی دوسرا پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

Leave A Reply

Exit mobile version