ٹورنٹو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حال ہی میں ایک امریکی پائلٹ کا بیان وائرل ہو رہاہے جس میں انہوں نے واضح کیاہے کہ اصل میں ایئرپلین موڈ دوران پرواز ہی کیوں ضروری ہو جاتا ہے ؟ پریچ نامی پائلٹ کے مطابق اگر جہاز کے اڑان بھرتے اور لینڈنگ کے وقت موبائل فون کو ایئرپلین موڈ نہ رکھا جائے تو پھر زمینی کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں بہت زیادہ مسائل ہوتے ہیں اور سگنل نہیں مل پاتے۔ موبائل فون کے سگنل کی وجہ سے کنٹرول روم سے آنے والی آواز گونجنے لگتی ہے اور اس کیوجہ سے کپتان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ دونوں مواقعوں پر کنٹرول روم سے ہدایات مل رہی ہوتی ہیں۔