ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن نے پروڈیوسر کا 180کروڑ کا نقصان کرا دیا۔ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم "میدان” باکس آفس پر مکمل فلاپ ثابت ہوئی ہے۔ کھیلوں پر مبنی اس ڈراما فلم کو شائقین کی جانب سے زیرو رسپانس ملا ۔ فلم میدان ایک بایوپک تھی، جو بھارتی فٹبال کوچ سید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی تھی۔ یہ فلم 250کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی مگر حیرت انگیز طورپر فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ۔ فلم کے پروڈیوسرز کو 180 کروڑ کا زبردست نقصان ہوا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایک ہی وقت میں اکشے کمار کی فلم "بڑے میاں چھوٹے میاں” بھی ریلیز ہوئی، جس نے میدان کی آمدنی کو میدان سے باہر کر دیا۔