Close

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا ہے ۔ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3 فیصد تک پہنچنے کی امید کی جا سکتی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لْک رپورٹ جاری  کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہے ۔ اسی طرح ستمبر میں شرح نمو کا تخمینہ 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے 2.8 فیصد لگایا گیا تھا مگر آئندہ بہتری نظر آرہی ہے ۔

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں مہنگائی میں توقعات سے زیادہ تیزی سے کمی آئی ہے، نومبر میں مہنگائی ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد کے بجائے 10 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version