Close

ڈسکہ ( نمائندہ ہم سب ) ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ایک انوکھی شادی نے سوشل میڈیا پر قبضہ کرلیا ہے ۔ اس شادی کی تصاویر اورویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہل خانہ کنٹینر پر چڑھ کر رقص کرتے نظر آرہے ہیں اور نوٹ بھی لٹا رہے ہیں۔ مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ زیادہ تر لٹائے گئے نوٹوں میں ڈالر اور یورو تھے جبکہ ریال بھی بڑی تعداد میں لٹائے گئے ۔ ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ہونے والی شادی میں مسقط میں مقیم خاندان اپنے بیٹے رانا فیضان کی بارات لے کر آیا ۔ باراتیوں نے کنٹینر کرایہ پر حاصل کیا اور اس پر چڑھ کر ڈالر، یورو ،ریال اور پاکستانی کرنسی لٹائی ۔

Leave A Reply

Exit mobile version