Close

کیپ ٹاؤن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم سال 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ شکست کھانے والی ٹیم بن گئی۔ جنوبی افریقا نے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی ۔ جس کےبعد 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کرکٹ ٹیم رہی جس نے 15 میچ میں شکست کا سامنا کیا ۔ قومی ٹیم نے 2024 کے دوران 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے محض 9 میں پاکستان کرکٹ ٹیم جیت پائی ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 7واں نمبر ہے، بھارت پہلی پوزیشن پربراجمان ہے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version