Close

ملبرن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران رشبھ پنت کو غلط شاٹ مار کر آؤٹ ہونے پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا اور احمق قرار دے دیا۔ انہوں نے کمنٹری کے دوران غصیلا لہجہ اپنایا جس پر ان کے ساتھی کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے ۔ میلبرن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار تھی۔ اس دوران رشبھ پنت نے سکور کو بہتر اندازمیں آگے بڑھایا ، ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ رشبھ بڑی اننگز کھیلنے میں  کامیاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے 37 گیندوں پر 28 رنز بنائے لیکن انہوں نے ایک غیر روایتی شارٹ کھیل کر وکٹ گنوادی، جس پر سنیل گواسکر غصے میں آگئے اور انہیں تین مرتبہ سٹوپڈ کہہ کر پکارا۔  گواسکرنے بعد میں بھی اپنے تبصرے کے دوران رشبھ پنت کی شاٹ کو فضول قرار دیا اور واضح کیا کہ فیلڈ کی مناسب سے یہ شاٹ بیوقوفی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحے پر جب بھارت کو آپ کی اچھی اننگز کی ضرورت تھی اور آپ نے غیر ضروری شاٹ کھیل کر پوری ٹیم کو نقصان پہنچایا۔

Leave A Reply

Exit mobile version