Close

اترپردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کھانا کھولنے میں تاخیر پر دولہا بارات واپس لے گیا اور دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش ضلع چندولی کے گاؤں حامد پورمیں پیش آیا۔  جیسے ہی بارات آئی کھانے میں غیر ضروری تاخیر ہوتی رہی جس پر باراتیوں کا پارہ چڑھ گیا۔ اسی دوران دولہا اپنے رشتہ داروں سمیت دلہن کو شادی کے لباس میں انتظار کرتا چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔ دلہن والے باراتیوں کو مناتے رہے مگر دلہا نہ مانا ۔  دلہن کی شادی مہتاب نامی نوجوان سے سات ماہ قبل طے پائی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسی رات دلہا نے ایک اور لڑکی سے شادی کرلی جس پر پہلے والی دلہن کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے پولیس سٹیشن پہنچ گئے تاہم پولیس نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version