Close

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے سال آمد سے پہلے ہی پیشگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ دنیا بھر کے نجومی اور ٹیرو کارڈز ریڈر مختلف شخصیات کے حوالے سے پیشگوئیاں کرتے رہیں ایسے میں معروف بھارتی ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے بھی مختلف پیش گوئیاں کی ہیں ۔ انہوں نے بالی وڈ کے ہیروز کے حوالے سے بھی مختلف دعوے کئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ نیا سال شاہ رخ خان کے لئے کچھ اچھاثابت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو کنگ خان 2021 سے کیریئر، صحت اور بچوں سے متعلق معاملات میں ایک منفی دور میں داخل ہوچکے ہیں لیکن نیا سال ان کے لئے کچھ زیادہ ہی منفی ہو سکتا ہے ۔ ان کے کیرئیر میں گراوٹ آئے گی تاہم ان کے بچے نام کماسکتے ہیں ۔

رہنی سبروال کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کا علم جفر میں 2 نمبر ہے، جو انڈسٹری میں ان کےلیے فائدہ مند رہا ہے۔ ان کے زائچے میں  نمبر 2 اور 8 کا توازن رہا ہے ، ان کی اہلیہ کی بھی قسمت ان کے ساتھ جڑی ہے مگر اب ان کے زائچے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version