Close

لاہور : نیو ایئر نائٹ پرلاہور پولیس نے روایتی ایکشن کیا ہے ۔ پارٹی کرتے ہوئے لڑکے لڑکیوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ پولیس کےمطابق لاہور کے نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا جہاں لڑکے اور لڑکیاں شراب کے نشے میں دھت محو رقص تھے ۔ پولیس نے موقع سے شیشہ اور شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں اور پارٹی ختم کروا دی ۔ پولیس نے درجنوں لڑکوں اور لڑکیوں کو حراست میں لے کر گلبرگ تھانے میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہر میں نیو ایئر پارٹی کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ نجی ہوٹل میں لڑکے اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت  میں موجود تھے جنہیں قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ لاہور کراچی میں نیو ایئر کی درجنوں پارٹیز رکھی جاتی ہیں ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ پولیس کس قانون کے تحت ہوٹل پر ریڈ کرنے گئی ؟ قانونی رو سے پولیس کو بغیر وارنٹ کسی بھی نجی ہوٹل میں داخل نہیں ہو سکی ۔

Leave A Reply

Exit mobile version