Close

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو الزام دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ دھرنوں کی سیاست نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نئے سال کے لیے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام نیک شگون ثابت ہوگا، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ۔ تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں پاکستان کی خوشحالی یقینی ہے ۔

ہم سب دعا گو ہیں کہ ملک ترقی کرے ۔ ثابت قدمی سے محنت کر رہے ہیں ، ملک کی حالات بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے کاوشیں کیں تو ’اڑان پاکستان‘ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہو کر رہے گا۔ 72 ارب ڈالر کی محصولات خزانے میں آئی ہیں اور محصولات کے حوالے سے آئی ایم ایف کا دسمبر کا 97 فیصد ہدف حاصل ہوگیا ہےجو کہ بڑی کامیابی ہے ۔ کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹریکشن شروع ہوگیا ہےاس سے بہت فائدہ ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version