Close

کیپ ٹاؤن ( مانیٹرنگ ڈیسک )  کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن شان مسعود اور بابراعظم نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فالو آن کے بعد مزید دباؤ سے بچا لیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

دوبارہ بیٹنگ کے دوران شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ ان کے 205 رنز کے اسٹینڈ نے نہ صرف فالو آن کے دباؤ کا مقابلہ کیا بلکہ مہمان ٹیم کے بالروں کو بھی خاصا پریشان کیا۔ شان مسعود نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم 81رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں بلے بازوں نے دو ہزار چھ میں یاسر حمید اور یونس خان کی پارٹنر شپ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version