Close

ٹورنٹو(سٹاف رپورٹر) کینیڈا میں لبرل پارٹی کے ارکان کی جانب سے بڑھتی مخالفت پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اپنے پارٹی عہدے سے استعفے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ گلوب اینڈ میل اخبار کے دعوے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی لبرل پارٹی میں بڑھتی ہوئی مخالفت کے تناظر میں اس ہفتے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اخبار نے حکومت کے اندر کے تین با خبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ٹروڈو کا اعلان کسی بھی وقت آسکتا ہے ۔ان حالات میں یہ بھی تجویز سامنےآئی ہے کہ جسٹن ٹروڈو نیشنل لبرل پارٹی کی ایک کانفرنس میں استعفیٰ پیش کرسکتے ہیں ۔ دی گلوب نے رپورٹ کیا کہ اگر استعفیٰ دیا گیا تو یہ واضح نہیں ہے کہ ٹروڈو کے بعد پارٹی کی نئی قیادت کس کے پاس آئے گی ۔

Leave A Reply

Exit mobile version