نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ کی ایک اور مشہور اسٹار جوڑی جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔ گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر جیسیکا سمپسن اور ایرک جانسن نے 10 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کر کے مداحوں کو مایوس کر دیا۔ وکلا کے مطابق دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر اعتماد کے مسائل ان کی علیحدگی کی وجہ بنے۔ جیسیکا اور ایرک کے درمیان اعتماد کا فقدان بہت عرصے سے چلا آرہا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں کے ہی مبینہ طو ر پر معاشقے چل رہے تھے اسی وجہ سے دونوں ہی ایک دوسرے پر شک کرتے تھے اور اعتماد نہیں کرتے تھے ۔ سٹار جوڑی نے اس حوالے سے کچھ بھی کہنےسے گریز کیا ہے اور فی الوقت میڈیا سے بات نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔